احمد آباد۔ گجرات وقف بورڈ میں ہونے والے گھوٹالہ اور موجودہ چیئرمین کی
میعاد مکمل ہونے کا معاملہ اب ہائی کورٹ تک پہنچ گیا ہے ۔ ہائی کورٹ نے
معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے گجرات حکومت اور وقف بورڈ کو نوٹس جاری کیا
ہے۔ واضح رہے کہ گجرات وقف بورڈ پر 26 املاک کو غیر قانونی طریقے سے خرد
برد کرنے کا الزام مسلم تنظیموں نے لگایا ہے۔ وقف بورڈ میں ہوئے
گھوٹالے
کو لے کر احمد آباد کی مسلم برادری کے لوگوں نے ایک تحریک بھی چلائی تھی۔ کورٹ میں عرضی گزار کے وکیل کی دلیل تھی کہ 2013 کے ترميمی قانون کے بعد
بھی گجرات وقف بورڈ نے وقف املاک کا لین دین کیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ وقف
بورڈ کے چیئرمین اے آئی سید کا میعاد مکمل ہونے کے باوجود بھی وہ اب تک کس
طرح وقف بورڈ کے چیئرمین بنے ہوئے ہیں اوراپنی خدمات کو انجام دے رہے ہیں ۔